
کسٹم
پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیرنس آڈٹ نے بڑی کارروائی کی جس میں جعلی دستاویزات کے زریعے ٹیکس چوری فراڈ میں شامل باہم ایسوسی ایٹ نامی کمپنی کے ٹیکس سمیت کسٹم ڈیوٹی چوری بھی پکڑی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹم کے پوسٹ کلیرنس آڈٹ ونگ کو برطانیہ کی کمپنی سے رابطے کے بعد باہم ایسوسی ایٹ کا ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا تھا جس میں اب تک کی تحقیقات میں باہم ایسوسی ایٹ کے 46 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ڈیوٹی چوری سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق باہم ایسوسی ایٹ کو امپورٹ کے دستاویز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا، ڈی جی پوسٹ کلیرنس آڈٹ سیما بخاری نے رپورٹ ممبر کسٹمز کو ارسال کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق باہم ایسوسی ایٹ کمپنی نے حکام کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور باہم ایسوسی ایٹ کمپنی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے تحت مقدمہ بھی درج کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسٹمز انٹیلیجنس ڈیوٹی چوری میں ملوث متعلقہ کمپنی کے خلاف الگ تحقیقات کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News