
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 3 سال میں کسی بھی حادثے کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو کو پہلے مائیک دینے پر احسن اقبال نے اعتراض کیا کہ میرا قد ساڑھے 6 فٹ ہے ،میں آپ کو کیوں نظرنہیں آیا؟۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مغربی جمہوریت میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کہتےتھے مغرب میں حادثات پر وزیر مستعفیٰ ہو جاتے ہیں، اس حادثے پر وزیراعظم استعفیٰ دیں گے یا وزیر مستعفیٰ ہوں گے؟
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں مائیک کے لئے درخواست کر رہا تھا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کو نظر انداز نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News