
جنوبی بھارت کے معروف اداکار سنچاری وجے انتقال کر گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کناڈا فلمی صنعت کے اداکار سنچاری وجے روڈ حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کو چل بسے۔
اداکار اس وقت حادثے کا شکار ہوئے جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے ایک دوست سے ملاقات کے بعد واپس اپنے گھر آرہے تھے۔
واضح رہے کہ سنچاری وجے جمعہ کو ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے ان کی حالت خراب تھی۔
تاہم پیر کو بنگلورو کے ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے انھیں دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا تھا۔
اداکار کے بھائی کے مطابق حادثے میں انکی ران اور دماغ پر شدید چوٹیں آئی تھیں جس سے ان کے دماغ نے کام کرنا بند کردیا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کہ سنچاری ہمیشہ معاشرے کی خدمت پر یقین رکھتے تھے اسی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کے اعضا عطیہ کردئیے جائیں تاکہ ان کی خواہش پوری کی جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News