Advertisement
Advertisement
Advertisement

فالسے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

Now Reading:

فالسے کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

فالسے کا جوس نظام ہاضمہ کے لئے بہترین ہے یہ جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور بھی کرتا ہے۔

اس پھل کی قدرتی رنگت یعنی جامنی رنگ درحقیقت ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی وجہ سے ہے جو اینتھوسیان سے بھرپور ہوتا ہے، یہ کیمیکل ایک ہارمون کولیگن (جو جلد کی لچک اور نرمی کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے)کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

کچھ ماہرین کے مطابق فالسے کا جوس پینے سے پیٹ کے درد کا علاج بھی ممکن ہے، جس کے لئے جوس میں تین گرام اجوائن ملا کر تھوڑا سا گرم کرکے پی لیں۔

ورلڈ جرنل آف فارماسیوٹیکل ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک ر پورٹ کے مطابق بیریز میں شمار کیے جانے والے پھل فالسے میں سوڈیئم اور پوٹاشیم کی بھاری مقدار پائی جاتی ہے جس کے استعمال کے نتیجے میں انسانی جسم میں آئنز کی سطح برقرار رہتی ہے اور آپ خو د کو ترو تازہ اور توانا محسوس کرتے ہیں۔

صبح کے اوقات میں فالسے کے شربت کے استعمال سے معدے اور آنتوں کی صحت پر مثبت اثرات آتے ہیں ، گرمیوں میں ڈائریا اور ہیضے جیسی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔

Advertisement

فالسے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ورم میں کمی لاتا ہے، چٹکی بھر کالی مرچ اور نمک کو 50 ملی لیٹر فالسے کے جوس میں ملا کر پی لیں۔

یہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر کے خطرے کو کم کیا جاسکتا ہے ،یہ ننھا پھل مسلز بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے ،پروٹین کی وجہ سے فالسے کھانے کی عادت جسم کو زیادہ توانائی فراہم کرتی ہے اور اس کا شربت بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر