
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں ملک بھر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے چند دنوں سے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ روز صوبے میں کیسز کی شرح 47۔9 رہی تھی، شہریوں سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہیں، صوبے میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جس میں کوئی قلت نہیں ہے۔
لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ کل ہم نے تاریخی بجٹ پاس کیا ہے، بجٹ میں تمام شعبوں کے لیے خطیر رقم رکھی گئی ہے، بجٹ میں شامل بہت سارے منصوبوں پر کام شروع ہوا ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کو بجٹ سیشن میں شرکت کرنا چائیے تھا، اپوزیشن کے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے سے بجٹ کو مزید بہتر بنایا جاسکتا تھا، زنیت شاہوانی نے کل سوالات اٹھائے ہیں امید ہے ان کی پارٹی جواب دے گی، خاتون رکن نے اپنے حلقے کا فنڈز دیگر علاقوں میں لگانے کا کہا ہے۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا یہ بھی ہے کہ لالاعثمان کاکڑ ایک سیاسی رہنما تھے، عثمان کاکڑ کی فیملی اگر چاہیے تو ہم شفاف تحقیقات کرینگے، قانوں کے تحت اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی، ماضی میں امیر اور غریب افراد کے لیے قانون میں فرق تھا مگر اب قانون سب کیلئے برابر ہے۔
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا یہ بھی کہ ہم کسی کو قانون شکنی نہیں کرنے دینگے، سردار یار محمد رند کا مستفعی ہونا اپنا فیصلہ ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خواہش ہے کہ سردار یار محمد رند واپس حکومت کا حصہ بنیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News