Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب حکومت 560 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ آج ایوان میں پیش کرے گی

Now Reading:

پنجاب حکومت 560 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ آج ایوان میں پیش کرے گی

لاہور میں پنجاب حکومت 560 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ آج ایوان میں پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بجٹ کو چھ حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، سماجی شعبے پر 205 ارب خر چ کرنے کئے جائیں گے، اسکول ایجوکیشن کے لئے 35 ارب 50 کروڑ روپے مختص، ہائیرایجوکیشن کے لئے 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سپیشل ایجوکیشن کے لئے 75 کروڑ روپے، لٹریسی اور فارمل ایجوکیشن   کے لئے 2 ارب 90 کروڑ روپے، کھیلوں اور امور نوجواناں کے لئے 6 ارب 15 کروڑ، سپیشل ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن 78 ارب 70 کروڑ روپے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 17 ارب21 کروڑ، پاپولیشن ویلفئیر 2 ارب 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کے لئے 18 ارب 70 کروڑ، سوشل ویلفیئر 1 ارب 22 کروڑ روپے، خواتین کی ترقی کے لئے 50 کروڑ، لوکل گورنمنٹ کے لئے 26 ارب 63 کروڑ روپے، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر 145 ارب 40 کروڑ روپے: سڑکوں کے لئے 58 ارب 29 کروڑ، آبپاشی 30 ارب 77 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سڑکوں کے لئے 58 ارب 29 کروڑ، آبپاشی 30 ارب 77 کروڑ روپے، توانائی 7 ارب روپے، قومی عمارات کے لئے 19 ارب 27 کروڑ روپے جبکہ شہری ترقی 30 ارب 4 کروڑ پیداواری شعبے کے لئے 57 ارب 90 کروڑ روپے اور زرعی شعبے کے لئے 31 ارب 49 کروڑ، جنگلات کے لئے 4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Advertisement

جنگلی حیات کے لئے 1 ارب، فشریز کے لئے ایک ارب روپے ، خوراک کے لئے 50 کروڑ جبکہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے لئے 5 ارب روپے، صنعت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے 12 ارب 20 کروڑ روپے، ماینز اور منزلز کے لئے 1 ارب 45 کروڑ روپے، سیاحت کے لئے 1 ارب 25 کروڑ روپے مختس کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سروسز سیکٹر کے لئے 23 ارب 37 کروڑ روپے، گورننس اینڈ آئی ٹی 5 ارب 7 کروڑ، لیبر اور ہیومن ریسورس کے لئے 40 کروڑ روپے، ٹرانسپورٹ کے لئے 16 ارب 80 کروڑ روپے، ایمرجنسی سروسز 1122 کے لئے 1 ارب 10 کروڑ روپے اور دیگر شعبہ جات کے لئے 36 ارب 41 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ماحولیات اورموسمیاتی تبدیلیوں کے لئے 5 ارب اور انفارمیشن اینڈ کلچر کے لئے 51 کروڑ روپے، آرکیالوجی کے لئے 70 کروڑ، اوقاف اور مذہبی امور کے لئے 70 کروڑ روپے، ہیومن رائٹس اور مینارٹیز کے لئے 2 ارب 50 کروڑ، اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے 2 ارب 70 کروڑ روپے اور: خصوصی اقدامات کے لئے 91 ارب 41 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے لئے کل بجٹ کا 35 فی صد خرچ کیا جائے گا۔

۔اسکول سے باہر بچوں کو اسکول لانے لئے  انصاف آفٹر نون سکولز پروگرام کے لئے ساڑھے چھ ارب روپے،۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 19 نئی یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی، ایک ارب 54 کروڑ روپے جبکہ۔ شعبہ صحت کے لئے 98 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو پنجاب میں نافذ کیا جائے گا۔

غریب اور پس ماندہ علاقوں کے شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات دینے کے لئے 60 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس کے علاوہ۔ صوبے میں پھیلنے والی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لئے انٹیگریٹڈ پروگرام کے تحت 25 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

زرائع کے مطابق لاہور میں 14 ارب روپے کی لاگت سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال کی تعمیر شروع ہو گی، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ لاہور کے لئے 62 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر