ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے دیکھنے کے خواہشمند شائقین کی تعداد کو 10 ہزار تک محدود کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں کورونا کی صورتحال کے پیش نظر شائقین کی تعداد کو 10 ہزار تک محدود کر دیا جبکہ غیر ملکیوں کو اجازت نہیں ہوگی۔
[amazonad category=”Electronics”]
یاد رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے منتظین کی جانب سے جاری قواعد وضوابط کے مطابق شائقین کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے، تالیاں بجانے، رومال لہرانے، کھلاڑیوں کے قریب جانے پر پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ شائقین کے لیے یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ مقابلے دیکھنے کے بعد سیدھے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
جبکہ غیر ملکی شائقین پر بھی اولمپکس دیکھنے کے لیے ٹوکیو نہیں آنے دیا جائے گا۔
اس حوالے سے اولپمکس منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر شائقین کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ ایک دوسرے سے فاصلہ برقرا رکھیں اور دور ہو کر نشستوں پر بیٹھیں۔
جاپانی وزیراعظم یوشی ہی دے سوگا نے اپنے بیان یں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال ابتر ہو گئی تو وہ کسی کو بھی اولمپکس مقابلے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
