
آمدن چھپانے یا ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔
تیارکردہ قانونی مسورہ کے مطابق ٹیکس چوری کو فوری گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جاسکے گی، فنانس بل 2021-22 میں نئی اہم ترین شق شامل کر دی گئی ہے۔
فنانس بل کے مطابق ایف بی آر کے اسسٹنٹ کمیشنر ان لینڈ ریونیو یا مساوی افسر کو گرفتاری کا اختیار ہوگا، سیکشن 203 اے کے تحت دستاویزی ثبوت کی بنیاد پر ٹیکس نادہندہ گرفتار ہوگا۔
فنانس بل کے مطابق کسی شخص کی گرفتاری سے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی، ٹیکس چوری پر مطلوبہ ٹیکس، جرمانہ یا سرچارج بھی دینا ہوگا۔
فنانس بل کی شق کے مطابق کسی کمپنی کی صورت میں ہر ڈائریکٹر یا افسر کی گرفتاری ممکن ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News