سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سندھ نے ہمیشہ لُٹے پِٹے ہوئے لوگوں کی مدد کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہباز گِل اور فواد چودھری دونوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی ہے کیونکہ دونوں وزیر اعلی پنجاب بُزدار کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ اس لیے ہر ہفتے یہ لوگ سندھ آکر اپنی بھڑاس نکالتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ جواب میں ہم بُزدار کو بُرا کہیں۔
شہباز گِل اور فواد چودھری دونوں کے لاھور میں داخلے پر پابندی ہے کیونکہ دونوں وزیر اعلی پنجاب بُزدار کے خلاف سازشیں کرتے رہے ہیں ۔ سندھ نے ہمیشہ لُٹے پِٹے ہوۓ لوگوں کی مدد کی ہے اس لیے ہر ہفتے یہ لوگ سندھ آکر اپنی بھڑاس نکالتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ جواب میں ہم بُزدار کو بُرا کہیں
Advertisement— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) June 22, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News