
سوشل میڈیا یا یو ٹیوب پر بہت سی سمندری جانوروں سے متعلق ویڈیوز ہیں ،لیکن ایسی ویڈیو آپ نے پہلے نہیں دیکھی ہو گی۔
ٹک ٹاک پر آج کل ایک مچھلی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پتنگ نما اسٹنگرے فش نامی ایک مچھلی کو دیکھا گیا ہے، جو شکاری کے جال میں پھنس گئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ جب شکار گدگدی کرتا ہے تو وہ مچھلی انسانوں کی طرح ہنستی ہے اس ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور ہزاروں نے شیئر بھی کیا۔
اس ویڈیو میں 47 ملین سے زیادہ لائیکس ہیں لیکن ایک طرف ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے تو بہت سے لوگ شکاری کی اس حرکت پر غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
کمنٹس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ کشتی پر یہ شخص کی جس طرح گدگدی کر رہا ہے یہ بے زبان جانوروں پر ظلم کے مترادف ہے جس کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔
ایک اور صارف نے کہا کہ دیکھو کہ وہ کتنی خوش ہے گدھدی کرنے پر اس کا کے چہرا ہنسی سے کھلکھلا اٹھتا ہے اگر آپ کا دن پوری طرح سے بور گزر رہا ہے تو اس ویڈیو کو دیکھیں آپ کو خوشگوار حیرت ہوگی ۔
اس ہی طرح ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ ٹک ٹاک بنانے کے لئے کسی بے زبان جانور کو تکلیف دے رہے ہیں جس سے اس کا دم گھٹ رہا ہے، بہتر ہے اسے جلد از جلد پانی میں واپس ڈال دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News