Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کو شکست

Now Reading:

اسلام آباد یونائیٹڈ کی لاہور قلندرز کو شکست

 اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز کو28رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندز کی بیٹنگ لائن اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 124 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

ابوظبی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آصف علی اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 152 رنز بنائے۔

 پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔

Advertisement

یونائیٹڈ کے ابتدائی 5 بلے باز 20 کے مجموعے پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

قلندرز کے جیمز فالکنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بعد ازاں  یونائیٹڈ کے آصف علی نے کسی بھی بولر کو خاطر میں لائے بغیر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 بلند و بالا چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے اینڈ پر موجود افتخار احمد نے بھی ان کا شاندار ساتھ نبھایا اور دونوں نے چھٹی وکٹ پر ٹیم کے لیے 123 رنز جوڑے۔

افتخار احمد نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جبکہ یونائیٹڈ کی جانب سے کسی کھلاڑی نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی۔

جیمز فالکنر کے علاوہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کے حصے میں بھی دو دو وکٹیں آئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر