
سندھ حکومت کی منظوری کے بعد صوبے بھر کی درگاہیں کھولنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے مزارات اور درگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے درگاہیں کھولنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔
حکم نامے کے مطابق تمام مزارات پر کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، زائرین اور عملے کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 50 سال سے زائدالعمراور کم عمر بچوں کو مزارات پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، مزارات پر روزانہ اسپرے اور دھلائی کرنا لازمی ہوگا جبکہ درگاہوں پر ہرقسم کے لنگر تقسیم پر بھی پابندی ہوگی۔
حکم نامہ کے مطابق تمام داخلی راستوں پر سینیٹائزر دستیاب ہوں، مزارات اور درگاہوں پر احتیاطی تدابیر اور ہدایتی بینرز آویزاں ہوں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مزارات اور درگاہوں پر عوام کا رش نہ لگنے دیا جائے، زائرین کو 10 منٹ تک مزارات میں رہنے کی اجازت ہوگی۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ زائرین کے دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے ہر بھی پابند عائد ہوگی جبکہ درگاہوں پر موجود مقدس زیارتوں کو چومنے و چھونے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News