
آنکھیں انسانی جسم کا ایک ایسا حصہ ہیں جن کا ذکر زیادہ شعر و ادب کی کتابوں میں ملتا ہے یہ ہی وہ ذریعہ ہیں جن سے ہم بن کہے بہت کچھ کہہ جاتے ہیں اور یہ ہی وہ آنکھیں ہیں جو ہمیں سب سے زیادہ دھوکا بھی دیتی ہیں۔
محبت، نفرت، خوشی یا غم آنکھیں سب کچھ عیاں کردیتی ہیں ،ہم کسی کی بھی آںکھوں کو دیکھ کر اس کی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگا سکتے ہیں۔ آنکھوں کی رنگت کی طرح آنکھوں کی بناوٹ بھی آپ کی شخصیت کے رازعیاں کرتی ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
بادامی آنکھوں والے افراد نرم دل اور مہربان شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ،آگر آپ کی آنکھیں بادامی ہیں تو پھر آپ محبت کرنے والے اور دوسری کی مدد کرنے والے ہیں۔
اگر آپ کی آنکھیں چھوٹی ہیں تو پھر آپ خود پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں ،زندگی کے بارے میں آپ کا نقطہ نظر فیصلہ کن، تجزیاتی اور سنجیدہ ہے۔
اگر آپ کی آنکھیں ابھری ہوئی ہیں تو پھر آپ خوبصورت، نرم دل اور دلکش شخصیت کے مالک ہیں ،آپ کے دوست اور گھر والے آپ کے لئے سب کچھ ہیں اور آپ انہیں کبھی نظروں سے اوجھل نہیں کرنا چاہتے۔
گہری آنکھیں ،آگر آپ کی آنکھیں گہرائی رکھتی ہیں تو پھر آپ خوابوں میں رہنے والے فرد ہیں جو زندگی سے تنہا بھی لطف اندوز ہوسکتا ہے۔
گول آنکھیں ،اگر آپ کی آنکھیں گول ہیں تو آپ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال شخص ہیں، آپ کھلے ذہن، جذبات سے لبریز پرجوش شخصیت کے مالک ہیں۔ دلربا شخصیت کی وجہ سے آپ ہر جگہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News