Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ شہباز شوگرملز نے ایف بی آر کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Now Reading:

حمزہ شہباز شوگرملز نے ایف بی آر کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

حمزہ شہباز کی  شوگر ملز نے ایف بی آر ٹیکس آڈٹ کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کی دائر درخواست میں چیئرمین ایف بی آر کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر کو فریق بنایا گیا  ہے۔

موقف کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے 21  مئی کو 2015ء کے ٹیکس آڈٹ کیلئے اظہار وجوہ نوٹس بھجوایا ہے، ایف بی آر نوٹس پر تمام دستاویزات اور ریکارڈ بھی فراہمی پرکمشنر ان لینڈ ریونیو نے 21 مئی کو نوٹس واپس لے لیا تھا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ نوٹس میں 1 ارب ، 93 کروڑ 35 لاکھ 18  ہزار روپے کی ٹرانزیکشن کی وضاحت مانگی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر آڈٹ نے مالیاتی حدف حاصل کرنے کیلئے 21 مئی کو بدنیتی کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا تھا۔

موقف نے بتایا کہ 2015 کے آڈٹ نوٹس واپس ہونے کے بعد دوبارہ اظہار وجوہ نوٹس جاری کرنا آئین اور ٹیکس آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے، ایف بی آر رمضان شوگر ملز سے زبردستی اور غیر قانونی طور پر ٹیکس کی مد میں رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔

Advertisement

درخواست گزارکا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر آڈٹ نے اپنے اختیار کا ناجائز استعمال کر کے رمضان شوگر ملز کو اظہار وجوہ کا نوٹس بھجوایا تھا، نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

درخواست گزار نے مزید کہا ہے کہ حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو رمضان شوگر ملز کیخلاف تادیبی کارروائی سے بھی روکا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر