وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقے کو غربت سے نکالنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے میانوالی سے تعلق رکھنے والے اراکینِ پارلیمنٹ اور عوامی نمائندگان کی ملاقات ہوئی جس میں شرکاء نے وزیر اعظم کو کامیاب معاشی پالیسیوں کی بدولت مثبت معاشی اعشاریوں پر مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں میانوالی کے مسائل، مجوزہ منصوبوں اور جاری ترقیاتی کاموں پر پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا گیا۔
عمران خان نے اس موقع پر شرکاء کے مسائل کے حل اور مجوزہ منصوبوں پر منصوبہ بندی کی ہدایات دیں۔
ملاقات میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ میانوالی کے لوگوں کو بنیادی صحت اور تعلیم کی سہولیات اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کسان کارڈ سے ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کسانوں کو آسان زرعی قرضے، ٹیکنیکل ٹریننگ، صحت کارڈ کے ذریعے ہیلتھ انشورنس اور لاکھوں خاندانوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت کی کاروبار دوست معاشی پالیسیوں کی بدولت علاقے میں صنعتوں کے قیام سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
