
چین کی طرف سے پاکستان کو 200 پورٹ ایبل آکسیجن کنسنٹریٹر کی امداد دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے کی چینی سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں چینی سفیر نے آکسیجن کنسنٹریٹر چئیرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کئے۔
چئیرمین این ڈی ایم اے نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے آکسیجن کنسنٹریٹر کی امداد پر چینی حکومت اور چینی عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات بتدریج مظبوط ہو رہے ہیں۔
تقریب میں چائینہ ایمبیسی کے علاوہ وزارت صحت، وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News