چئیرمین قومی ہاکی سیلیکشن کمیٹی اولمپئن منظور جونئیر اور ہیڈکوچ خواجہ جنید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو کوالیفائی کرانا ہمارا ہدف ہے۔
پریس کانفرنس کر دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 20 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہر ماہ کے آخری ہفتے میں فزیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والوں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا۔
6 کھلاڑی اے، 6 بی اور 8 کھلاڑی سی کٹیگیری میں شامل کئے جائینگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تربیتی کمپ میں مدعو کئے گئے 30 میں سے 20 کھلاڑی کو سنٹرل کنٹریکٹ دینگے ، سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑی پابند ہونگے کہ وہ قومی فرائض کو ترجیح دیں۔
خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی لیگ کھیلتے ہیں اور کنٹریکٹ کا حصہ نہیں بنتے وہ بھی سیلیکشن کے لئے اہل ہونگے، کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ کے لئے اپنی دستیابی ظاہر کرنا لازمی ہوگی۔
واضح رہے کہ اے کٹیگری کے کھلاڑی کو پچاس ہزار، بی کو چالیس ہزار اور سی کو تیس ہزار ماہانہ ملے گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News