Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم عوام سے کچھ چھپانا نہیں چاہتے سب عوام کے سامنے رکھیں گے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

ہم عوام سے کچھ چھپانا نہیں چاہتے سب عوام کے سامنے رکھیں گے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم عوام سے کچھ چھپانا نہیں چاہتے سب عوام کے سامنے رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں اکیس نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے آج تاریخی قدم اٹھایا ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ گریڈ ایک سے انیس تک کے ملازمین کو خصوصی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ سالانہ انتیس ارب روپے عوامی مفاد میں خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے آج سرکاری ملازمین کے آنسو پونچھیں ہیں۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کی تمام آبادی کو مکمل ہیلتھ انشورنس پروگرام کی منظوری دے دی ہے جبکہ کابینہ نے بورڈ آف ریونیو ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام کا سب سے اہم مسئلہ حالیہ بارشوں سے پھیلنے والی تباہی تھی جبکہ حافظ آباد ، ساہیوال ،اوکاڑہ و پاکپتن اور جو دیہات قدرتی آفت کا شکار ہوئے ان کی مالی امداد کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کو پنجاب ریونیو کے ٹیکس سے مثتثنی قرار دیا گیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو کو ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے آڈٹ کا اختیار دے دیا گیا ہے اور فلیٹس و بلڈنگز تک بھی ان کے اختیار کا دائرہ کار بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ لائسنسوں کے ٹرانسفر اور متعدد اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیے گئے ہیں۔

Advertisement

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ پانچ سال پرانی گاڑیوں کو بھی فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ تین وہیلر موٹرسائیکل رکشے پہ کوئی قانون لاگو نہیں تھا جسکی وجہ سے حادثات ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تین وہیلر موٹرسائیکل رکشوں کو بھی ٹریفک قوانین سے جوڑ دیا گیا ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ موٹروہیکلز کی رجسٹریشن اور خرید و فروخت کمپیوٹرائزڈ بائیو میٹرک سے جوڑ دی گئی  ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ محکمہ توانائی کو ڈیسکوز سے مل کر نیٹ میٹرنگ کیس کے حوالے سے کام کرنے کے یاداشت کہ منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر اتھارٹی کی سروسز خیبر پختونخواہ کو اسپتالوں کی تعمیر کے لئے دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ نے پانی کے مسئلہ پر میڈیا کی اسکرینوں پر پوائنٹ اسکورنگ شروع کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ارسا اور حکومتی سطح پر قانونی جواب دیا ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے جیسے پنجاب پانی کے معاملے پر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا واضح موقف ہے ہم کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں مار رہے مگر سندھ اس مسئلے سے جوڑی خرابیوں کو درست کرنے میں ہماری مدد کرے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ پر مسلم لیگ ن کے واویلے و آہ بکا شروع ہو چکی ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ ان کو عوام کی تکلیف نہیں ہے وہ پریشان ہیں کہ اکھڑی سانسوں والی معشیت بہتر ہو رہی ہے۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بارہ ارب کے مقروض صوبے کے عوام کے لئے بہتریاں پیدا کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوچتے تھے ان کے بعد کوئی اس مقروض صوبے کو نہیں چلا سکے گا۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ ہم کو ان کی تکلیف کا احساس ہے مگر اس سے زیادہ احساس اس بات کا ہے کہ یہ پی۔ڈی۔ایم کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی۔ڈی۔ایم سے پی نکلنے کے بعد ڈی۔ایم ڈکیت موومنٹ رہ گئی ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ پہلے ن اور ش لیگ کی لڑائی ختم کر لیں پھر حکومت پر تنقید کرنا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ کسی حکومت کا نہیں عوام کا ہوتا ہے جسے اسمبلی سے پاس کروانا ہوتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمٰن نے بس ایسے ہی واویلا مچایا ہوا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ جہاں اچھی چیزیں ہوں گی وہیں چیلنجز بھی سامنے آئیں گے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ راجہ بشارت حکومت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کارڈ ہلکا ہے مگر جو بوجھ اسپتالوں نے اس کا اٹھانا ہے وہ زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک کارڈ پر دس لاکھ روپے تک کے علاج معالجے کی سہولت دی گئی ہے۔

فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ ابھی ہمارا ہیلتھ سسٹم اتنا ڈویلپ نہیں ہے ،آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہو جائیں گی۔

Advertisement

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابھی ریاست نے احساس تحفظ فراہم کیا ہے سسٹم کے چھوٹے چھوٹے خلاء جلد دور ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت پر صرف عوام کا دباؤ ہے کہ ہم ان سے کیے وعدوں کو پورا کریں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن خود بدحواسی کا شکار ہے ہم پہ اس نے کیا پریشر ڈالنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر