این سی او سی نے ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی اوسی کے مطابق ماس ویکسینیشن مہم 3 حصوں پر مشتمل ہوگی جبکہ پاک ویک کی پیداوار میں اضافہ بھی مہم کا حصہ ہوگا۔
این سی اوسی کا کہنا ہے کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اشتراک کیا جائے گا۔
این سی اوسی نے سال کے آخر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف لیا ہے۔
این سی اوسی کا مزید کہنا تھا کہ ویکسینیشن کی صلاحیت بڑھانے کے لیے فیڈریشن یونٹس مشاورت مکمل کی جائے۔
این سی اوسی کے مطابق مہم میں میڈیا، مذہبی رہنماؤں سمیت نجی سیکٹر کو شراکت دار بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News