Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، صدر مملکت

Now Reading:

بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت آئی ووٹنگ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا  جس میں صدر مملکت نے انتخابات2023 میں آئی ووٹنگ سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے قابل بنانے کیلئے رجسٹریشن جلد شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق ابھی تک ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں ملی، توہینِ عدالت سے بچنے کیلئے انتخابات میں آئی ووٹنگ سے  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شرکت یقینی بنانا ضروری ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ریکارڈ ترسیلات زر سے ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، انتخابات میں آئی ووٹنگ سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے قابل بنانے کیلئے رجسٹریشن جلد شروع کرنے کی ضرورت ہے۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ ادارے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ،وزارت سائنس وٹیکنالوجی ،نادرا اور بیرون ملک مشنز الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد تقریباً 90 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی رجسٹریشن کیلئےانتظامات کریں۔

Advertisement

صدر مملکت نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی کو ہدایت کی کہ وہ نقطہ نظر کے ثبوت کے طور پر ای سی پی کو پریزنٹیشن کیلئے پروٹو ٹائپ ای وی ایم بنائے تاکہ حتمی ای وی ایم الیکشن کمیشن کی جانب سے بہتر خصوصیات کے مطابق بنایا جاسکے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا عمل الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے ،حکومت الیکشن کمیشن کی استعداد کاربڑھانے کیلئے صرف رہنمائی اور تکنیکی مدد فراہم کرنا چاہتی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پروٹو ٹائپ ای وی ایم 14 جولائی کو الیکشن کمیشن کو پیش کی جائے گی تاکہ اوورسیز پاکستانیز کواپنے ووٹ کے اندراج کیلئے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق، وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز،مشیر برائے پارلیمانی امور ظہیر الدین بابر اعوان ، وفاقی سیکرٹری برائے سائنس وٹیکنالوجی ندیم ارشد کیانی،وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت،قائم مقام چیئرمین نادرا بریگیڈئیر (ر)خالد لطیف،ڈی جی آئی ٹی ای سی پی خضرعزیزاور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر