کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے چاروں افراد کی نماز جنازہ لندن اونٹاریو اسلامک سینٹر میں ادا کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ کے بعد چاروں پاکستانیوں کی تدفین بھی مقامی قبرستان میں کی گئی،کینیڈا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ، قونصل جنرل ٹورینٹو عبدالحمید نے جنازہ گاہ میں شرکت کی اس کے علاوہ کینیڈین پاکستانی ، مسلمان کی بڑی تعداد جنازہ گاہ میں شریک رہی۔
واضح رہے کہ جنازہ سے قبل پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے شہدا کے خاندان کے افراد سے ملاقات بھی کی۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے تعزیتی پیغامات شہدا کے خاندان والوں کو پہنچائے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News