
کراچی کے علاقے جٹ لائن مبارک شہید روڈ پر پولیس اور رینجرز نے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مشترکہ کارروائی کی ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم محمد ریحان عرف کالا کو گرفتارکر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے پاس سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم اور اسکے ساتھیوں نے فروری کے مہینے میں جمشید روڈ پر ہوٹل میں واردات کی تھی اور واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ملزم ریحان کو فائرنگ کرتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ہوئے ملزم کو قانونی کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News