پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے من پسند معیشت دانوں سے اچھے بجٹ کا راگ الاپہ اور عوام کو اگلے دن ایک اور تحفہ دے دیا، یہ چاہتے ہیں انکے دور حکومت میں غریب زندہ نہ رہے-
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ غربت ختم کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی عجیب سائنس ہے۔ کیا اب مزید مہنگائی نہیں بڑھے گی؟ کیا اب سب اچھا ہوگیا جو بجٹ کے بعد منی بجٹ دیا-
صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے بس میں کچھ نہیں پورے مالی سال منی بجٹ پیش کرتے رہیں گے اور معیشت کی کارکردگی آسمان پر پہنچاتے رہیں گے-
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سائنسدان اور معیشت دان اس پارٹی میں آجاتے ہیں اور اچھا کچھ نہیں کرتے، یہ کیسی تبدیلی ہے جو عوام سے اسکا جینے کا حق چھین رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
