
غذائی اجناس کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ
رواں مالی سال میں پاکستانی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رواں مالی سال کی دستاویزات کے مطابق چین، یورپی یونین،امریکہ اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، چین کو گزشتہ مالی سال 1 ارب 61 کروڑ 19 لاکھ ڈالر سے زائد برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 2 ارب 9 کروڑ 82 لاکھ ڈالر سے زائد برآمدات کی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق یورپی یونین کو گزشتہ مالی سال 5 ارب 48 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال یورپی یونین کو 6 ارب 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد کی برآمدات رہیں ہیں اس کے علاوہ امریکہ کو گزشتہ مالی سال پاکستانی برآمدات 3 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد تھیں جبکہ رواں مالی سال امریکہ کو 4 ارب 51 کروڑ ڈالر سے زائد برآمدات کی گئی ہیں۔
دستاویزمیں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کو گزشتہ مالی سال 1 ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال برطانیہ کو 1 ارب 83 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات کی گئی ہیں، متحدہ عرب امارات کو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال یو اے ای کو 1 ارب 9 کروڑڈالر سے زائد کی برآمدات کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال یو اے ای کو 87 کروڑ 38 لاکھ ڈالر سے زائد کی برآمدات ہوئی ہیں، اس کے علاوہ رواں مالی سال میں ٹیکسٹائل، پھل اور سبزیوں سمیت چمڑے کی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News