Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کورونا وبا مدنظررکھتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے، آئی سی سی آئی کا مطالبہ

Now Reading:

حکومت کورونا وبا مدنظررکھتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے، آئی سی سی آئی کا مطالبہ

آئی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کورونا وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی نیا ٹیکس نہ لگائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت اور ایف بی آر کو بجٹ  کی تجاویز بھیج دیں ہیں۔

آئی سی سی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فارم کو 30 جون 2021 سے پہلے سادہ بنایا جائے اور نئے ٹیکس گزاروں کیلئے 2 فیصد فکس ٹیکس ریٹ متعارف کروایا جائے۔

آئی سی سی آئی نے کہا ہے کہ ٹرن اوور ٹیکس کو 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد پر لایا جائے اور پلانٹ، مشینری اور دیگر پراڈکٹس پر امپورٹ اور کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں کمی کی جائے۔

 انھوں  نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی صنعت سمیت رئیل اسٹیٹ، سیاحت، طب اور زراعت سے وابستہ مصنوعات پر ٹیکس شرح میں کمی جائے اور جنرل سیلز ٹیکس ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بغیر 5 فیصد پر رکھا جائے تاکہ مہنگائی میں کمی ہواور صنعتی خام مال پر 3 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے۔

Advertisement

آئی سی سی آئی کے مطالبے کے مطابق گیس بلوں میں سے جی آئی ڈی سی کی چھوٹ دی جائےاور رینٹل آمدنی پر ٹیکس 35 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد پر لایا جائے۔

آئی سی سی آئی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت برآمدات پر ر ریبیٹس کی ادائیگی میں تیزی لائے تاکہ برآمدی شعبے میں بہتری آئے، انکم اور سیلز ٹیکس ریفنڈز سمیت ڈیوٹی ڈرابیک کی ادائیگیوں کا عمل بھی تیز کرے۔

ان کا مزید یہ بھی مطالبے ہے کہ صنعتی شعبے میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کی کمی لائی جائے تاکہ عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکے اور آڈٹ کیسوں کو نمٹانے کی کم ازکم مدت 6 ماہ کی جائے، پالیسی ریٹ کو 6 فیصد پر لایا اور پاکستان میں ایگزم بینک بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
افغانستان ، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شرائط نرم ، وزارت تجارت کا نوٹیفکیشن جاری
قطر اور ترکیہ معاہدے کے ضامن ہیں ، افغانستان سے تجارت بحالی پراتفاق ہوگیا، خواجہ آصف
حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں ، مصطفیٰ کمال
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدہی پختونخوا کابینہ تشکیل پائے گی، مزمل اسلم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر