
یونان میں اسمارٹ واچ نے قاتل شوہر کا جرم فاش کر دیا ہے۔
مذکورہ نئے شواہد نے شوہر کو اپنی بیوی کے قتل کے اعتراف پر مجبور کر دیا۔ شوہر نے بتایا کہ اس جرم کے ارتکاب سے قبل اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔
[amazonad category=”Auto”]
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ایتھنز میں 11 مئی کو قتل ہونے والی خاتون کے شوہر نے اعتراف کر لیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو خود قتل کیا۔
البتہ گھر میں لگے سیکورٹی کیمرے اور بیوی کے ہاتھ پر بندھی اسمارٹ واچ سے حاصل نئے شواہد سامنے آنے کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر اس سے طویل پوچھ گچھ کی گئی۔
اس سے قبل خاتون کے شوہر نے پولیس کے سامنے دعوی کیا تھا کہ 3 چوروں نے اس کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کو قید کر دیا۔
بعد ازاں ان لوگوں نے خاتون کو ان دونوں کے 11 ماہ کے شیر خوار بچے کے سامنے گلا گھونٹ کر مار ڈالا۔
شواہد سامنے آنے کے بعد شوہر کو حراست میں لے کر اس سے طویل پوچھ گچھ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News