
بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمارپر پر چوری کا الزائم عائد کر دیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار عادل حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے ان کی گھڑی چرا لی اور انہیں خبر تک نہ ہوئی۔
فلم ’بیل بوٹم‘ میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے والے اداکار نے انٹرویو میں کہا کہ ’اکشے کمار کے ساتھ کام کرنا خوشی کی بات ہے کیونکہ وہ بہت وقت کے پابند ہیں۔
لیکن عادل حسین نے بتایا کہ ایک دن اکشے کمار صبح سویرے فلم سیٹ پر آئے اور اس دن ہم نے پورا دن فلم کے لیے کام کیا اور شام میں اپنے اپنے گھر چلے گئے۔
عادل حسین نے مزید کہا کہ جب میں بھی گھر جانے لگا تو فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میرے پاس آئے اور حیرانی کے عالم میں دریافت کیا کہ آپ کی گھڑی کہاں گئی، میں یہ سنتے ہی پریشان ہوگیا۔
بعد ازاں اداکار نے کہا کہ انہیں اس بات کا بعد میں معلوم ہوا کہ یہ کام اکشے کمار نے کیا ہے۔
اداکار عادل حسین نے بتایا کہ اکشے کمار نے ان سے ہاتھ ملاتے وقت گھڑی اتار لی اور مجھے اس بات کا علم تک ناہونے دیا کہ ان کے ہاتھ میں اب وہ گھڑی موجود نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News