این سی او سی نے 30 جون تک تمام ملازمین کو کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی ہدایت کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ہے جس میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
اجلاس کے دوران ماس ویکسینیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی نے کہا کہ ملک بھر میں ماس ویکسینیشن مہم کو تین حکمت عملی کے تحت کیا جائے گا۔
این سی او سی نے یہ بھی کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز میں بطور فریضہ ویکسینیشن کی حکمت عملی شامل ہو گی۔
اجلاس میں سینماز پر عائد پابندی کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی کی جانب سے ہفتے میں دو روز بین الالصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
این سی او سی نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر 50 فیصد گنجائش کو 70 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔
اجلاس میں ماسک پہننے کے حوالے سے این سی او سی کی دیگر پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
این سی اوسی نے ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم 3 حصوں میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ،ویکسینیشن کا عمل سرکاری اور غیرسرکاری ملازمین کے لئے لازمی ہوگا۔
این سی او سی نے کاروبار 2 دن کے بجائے ایک دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی اوسی نے کہا کہ چھٹی کے دن کا انتخاب صوبہ اپنی مرضی سے کرے گا۔
این سی او سی نے ان ڈور جم کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جم کے تمام ممبرز کے لئے کورونا ویکسینیشن لازمی ہوگی۔
این سی اوسی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسینیشن سینٹرز اب اتوار کو بند رہیں گے۔
18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے 11 جون سے واک ان ویکسینیشن کی ہو گی جبکہ ویکسینیشن سینٹرز 11 جون سے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
این سی او سی نے دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دے دی ہے۔
اجلاس میں ہفتے میں 2 روز بین الالصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش 50 سے 70 فیصد کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
این سی او سی کے فیصلوں کا اطلاق 15 جون سے ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News