
مودی سرکار نے ایک بار پھر ٹویٹر انتظامیہ کو ملکی سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد کے لئے خبردار کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے کئی ہفتوں سے بھارتی حکومت اور ٹویٹر انتظامیہ میں کشیدگی برقرار ہے، مودی سرکار نے ٹویٹر کوآج ایک اور نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ٹویٹر انتظامیہ جلدازجلد ملکی سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ مخالف حکومت کو روکا جا سکے، اگر ٹویٹر نے نوٹس کو نظرانداز کردیا تو نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہے، یہ نوٹس آخری تنبیہ ہے۔
نوٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ٹویٹر کو کس طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News