
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی کی تباہی کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان لیاری ندی پہنچے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی کے اربن فارسٹ سے متعلق ویڈیو جاری کردی۔
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے ویڈیو میں بتایا کہ پی پی نے کچھ ماہ قبل یہاں اربن فارسٹ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول زرداری اور مراد علی شاہ یہاں 26 کلو میٹر کا اربن فارسٹ بنانے کا دعویٰ کرکے گئے تھے، مگر بلاول کا اربن فارسٹ بکرہ منڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ بلاول عیدالاضحی پر مال بنانے کی تیاری کررہے ہیں، بلاول نے اربن فارسٹ کی زمین ٹھیکے پر دیدی ہے جلد یہاں آبادی بھی بنادی جائیگی۔
خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مراد علی شاہ بتائیں اربن فارسٹ کیلئے کروڑوں روپے خرچ کہاں کیے گئے، ایک طرف وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبے پر سندھ حکومت تنقید کرتی ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسری طرف پی پی کی خود اربن فارسٹ کے نام پر دو نمبریاں جاری ہیں، پی پی صوبہ کو تباہ کررہی ہے پی پی کی تباہی کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News