
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیواؤں ، یتیموں ، نادار خواتین اور خصوصی افراد کی مالی امداد کیلئے غربت سے دوچار علاقوں پر توجہ دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ایوان صدر میں پاکستان بیت المال کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیرعباس کھوکھر نے معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان بیت المال کی خدمات کے متعلق صدر مملکت کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں ملک ظہیر عباس کھوکھر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بیت المال مالی معاونت اور فنی تربیت کی فراہمی کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے میں کردارادا کررہا ہے۔
ملک ظہیر عباس کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ خصوصی افراد کی بہبود کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں داخلہ دے کر چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے بھی سرگرم عمل ہے۔
مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے مزید کہا کہ بچوں کو مزدوری کی بجائے پرائمری تعلیم کی ترغیب کیلئے ڈونرز کے تعاون سے کیش ٹرانسفر اسکیم بھی متعارف کروائی گئی ہے۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خصوصی افراد اور ضرورت مندوں کی فلاح وبہبود کے لئے بیت المال کے کردار کو سراہا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد کے لئے دور دراز علاقوں بالخصوص بلوچستان، اندرون سندھ اور سابقہ فاٹا میں رسائی بڑھائی جائے۔
صدر مملکت نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کی مدد کے لئے دور دراز علاقوں تک پاکستان بیت المال کی رسائی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بیواؤں ، یتیموں ، نادار خواتین اور خصوصی افراد کی مالی امدادکیلئے غربت سے دوچار علاقوں پر توجہ دی جائے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ خواتین اور خصوصی افراد کو مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے ٹیوٹا اور نیوٹیک کے تعاون سے انہیں ہنرمندبنانے کیلئے کام کیا جائے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کے مسائل کے حل کیلئے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News