
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ احسن اقبال وہ زبان بول رہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کی مخالفت کر کے وہ کام کر رہے ہیں جو بھارت چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کے رویے سے مجھے دھچکا لگا ہے۔
فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال نے شاید عالمی عدالت انصاف کا حکم نہیں پڑھا ،فیصلہ پڑھ کر احسن اقبال یہ بات کر رہے ہیں تو مجھے دھچکا لگا ہے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مارچ 2016 کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا گیا۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی، اپوزیشن ارکان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پھانسی دینے کے لئے نعرے بازی بھی کی۔
وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے مزید کہا کہ مسلم ن لیگ نے عالمی عدالت میں جیسے کیس کی پیروی کی وہ سب کے سامنے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News