نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خواتین کا احترام سب کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے لباس اور پردے سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا بیان چونکا دینے والا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قابل مذمت ہے، وزیر اعظم کے پاس اس طرح کی بات کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارہ قوانین اور مذہب اس معاملے پر بالکل واضح ہے کہ خواتین کا احترام سب کی ذمہ داری ہے۔
سینیٹر شیری رحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی مرد کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ عورتوں پر تشدد، حراست اور جرائم کے لئے ان کے لباس کو قصوروار ٹھہرائے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ کیا عمران خان نہیں جانتے کہ ایسا کہہ کر اُنہوں نے خواتین پر ظلم کرنے والوں کو اپنے جرائم کے جواز کے لیے نیا بیانیہ فراہم کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
