Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈہرکی ریلوے حادثہ، اموات اور زخمیوں کی ابتدائی رپورٹ تیار

Now Reading:

ڈہرکی ریلوے حادثہ، اموات اور زخمیوں کی ابتدائی رپورٹ تیار

ڈہرکی ریلوے حادثے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی جانب سے اموات اور زخمیوں کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے میں اب تک 58 افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے اور میتوں کی شناخت کے لئے ہاٹ لائن قائم کی گئی ہے۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق  49 مسافروں کی میتوں کی شناخت کا عمل مکمل ہوگیا جبکہ ٹرین حادثے میں جاں بحق 9 مسافروں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام میتوں کے تقدس کا خیال رکھا گیا ہے اور لواحقین نے بھی بھر پور مدد کی ہے جبکہ زخمیوں کے علاج کے حوالے سے بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ابتدائی رپورٹ وزیر اعظم کو بجھوادی ہے اور ٹرین حادثے کے بعد کی صورتحال کی رپورٹ کابینہ ارکان کو بھجوادی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح 4 بجے  جائے حادثہ میں ریلوے ٹریک سے  تباہ حال انجن اور بوگیاں ہٹادی  ہیں اور آج صبح 9 بجے ٹریک بحال کرکے ریل ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹریک بحالی کے بعد پہلی ٹرین بہاؤالدین زکریا کراچی سے ملتان کے لئے روانہ کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  23 میتیں شیخ زید میں محفوظ ہیں، لواحقین کوسہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے نے اپنی نگرانی میں ریسکیو آپریشن اور ٹریک کی بحالی  کا عمل مکمل کرایا ہے، وزیر ریلوے گزشتہ روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے آج صبح 9 بجے تک ٹریک پر موجود ہیں۔

اس ضمن میں وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ میں مزید وقت درکار ہے، جلد حتمی رپورٹ تیار کرلی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
ربیع الثانی کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
سپر ٹیکس کیس سے متعلق سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، چیئرمین ایف بی آر
بھارتی فوج اور غیرقانونی افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر