قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے گراؤنڈ کے بعد اب ٹک ٹاک پر بھی بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی ہے۔

ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد حسن علی قومی کرکٹ ٹیم کے وہ واحد کرکٹر بن گئے ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 20 لاکھ صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔
حسن علی نے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اب تک متعدد ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
جبکہ اُن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 17 اعشاریہ 7 ملین لائکس آچکے ہیں۔
[amazonad category=”Mobile”]
اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے صرف 10 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے ۔
حسن علی کے جانب سے فولو کیے جانے والوں میں ان کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر لوگ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حسن علی نے اپنے مداحوں سے اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
یاد رہےکہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک جوائن کیا تھا اور اُنہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
