Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیوں صبح نیند سے جاگتے ہی موڈ خراب ہوتا ہے ؟ اہم راز پتہ چل گیا

Now Reading:

کیوں صبح نیند سے جاگتے ہی موڈ خراب ہوتا ہے ؟ اہم راز پتہ چل گیا

ہمارے ساتھ زیادہ تر یہ کیفیت ہوتی ہے کہ جب ہم نیند سے بیدار ہوتے ہیں تو ہمارا جسم کافی سست ہوتا ہے اور دل نہیں کرتا کسی سے بات کرنے کا یہ کیوں ہوتا ہے۔

اکثر لوگ نیند سے اٹھنے کے بعد موڈ میں کچھ تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں، جیسے اداسی، مایوسی، غصہ، انتہائی کاہلی وغیرہ، اس حالت کو “صبح کی افسردگی” کہا جاتا ہے لیکن کیا یہ معاملہ صرف سستی اور چڑچڑے پن کی حد تک محدود ہے یا پھر اس کی وجوہات یا علاج بھی ہیں؟

 “ویری ویل مائنڈ” کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عموماً ایسے لوگ جو صبح اٹھتے ہی موڈ میں خرابی محسوس کرتے ہیں جبکہ دن کے ڈھلنے کے ساتھ ساتھ ان کی حالت میں بہتری آجاتی ہے ،اس کا کوئی واضح سبب نہیں ہوتا بلکہ  یہ ان کے مزاج کا حصہ بن جاتا ہے۔

افسردگی کی مختلف وجوہات ہیں ،میڈیکل نیوز ٹو ڈے کے مطابق ڈاکٹروں نے صبح کے وقت افسردگی کی کوئی ایک خاص وجہ نہیں بتائی، لیکن میڈیکل نیوز ٹوڈے کے مطابق صبح کی افسردگی کی وجہ ہارمونل تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) کے مطابق صبح کے وقت افسردگی میں دیگر کچھ عوامل ہوسکتے ہیں، جن میں خاندانی یعنی موروثی بیماری، طبی مسئلہ، ادویات کا استعمال کرنا، زندگی کے واقعات جیسے طلاق یا کوئی بڑا غم اور زندگی کے مشکل حالات وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

اس ہی کے ساتھ ساتھ توجہ کی کمی ، شدید اکتاہٹ یا مایوسی، ایسی سرگرمیوں میں دلچسپی کا فقدان جو کبھی ان کے لئے خوشگوار تھیں، خالی پن کا احساس، بھوک کی کمی اور نیند میں اضافہ ہونا ۔

تحقیق کے مطابق ماہرین نے  صبح کے وقت افسردگی سے نکلنے کے لئے ورزش کرنے کے علاوہ یہ بھی کہا ہے کہ رات کو جلدی سونے کی عادت بنائیں اور دیر تک مت جاگیں، پوری طرح آرام کریں اور معاملات زیادہ خراب ہونے پر کسی ماہر نفسیات سے لازمی مشورہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر