Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ کا آج اعلان کیا گیا ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی بجٹ کا آج اعلان کیا گیا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے آج ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ 900 ارب روپے کااعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بجٹ کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ قرار دے دیا۔

Advertisement

اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے بجٹ 2021-22 پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں صوبوں کے حصے میں 27 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے صوبے اپنے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت نے تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ٹیکس میں بھی رعایتیں دے دی ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا تھا کہ طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، عوام اوراداروں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے اس لئے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا تھا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن احتساب کواصلاحات سے علیحدہ دیکھےاورانتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر