Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند سے ایک گھنٹہ قبل جاگنا، ڈپریشن سے نجات

Now Reading:

نیند سے ایک گھنٹہ قبل جاگنا، ڈپریشن سے نجات

ایک تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ اگر آپ نیند سے ایک گھنٹہ قبل جا گیں گے تو آپ ڈیپریشن جیسی خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں۔

یہ تحقیقات جرنل آف امریکن سائیکائٹری کی تازہ اشاعت میں پیش کی گئی ہے ،اگر آپ افسردگی کا شکار ہیں تو ایک گھنٹے قبل بیدار ہونے سے اس کے ہولناک حملے سے بچ سکتے ہیں۔

جس طرح آج کل کے موجودہ حالات ہیں ،لاک ڈاؤن اور وباء کی وجہ سے دنیا بھر میں لوگوں کے سونے جاگنے کے معمول پر اثر پڑ رہا ہے اور اسی وجہ سے اس تحقیق کی اہمیت ابھر کر سامنے آئی ہے۔

’ہم نیند کی اہمیت کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ ہمارے لئے نیند کتنی ضروری ہے ،ہم نیند کے دورانئے اور موڈ کے درمیان تعلق سے تو واقف ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ اس نیند میں کمی بیشی سے کیا نقصان ہوسکتا ہے؟‘تحقیق میں شامل سائنس دان سیلینی ویٹر نے کہا ہے کہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے بیدار ہونے سے ڈپریشن کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

اس تحقیق میں ایک دو نہیں بلکہ 8 لاکھ 40 ہزارافراد پر تحقیق کی گئی اور جس کا خلاصہ یہ ہے کہ اگر آپ ایک گھنٹہ قبل بیدار ہوجائیں تو ڈپریشن کے شدید حملے میں 23 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 2018 میں اسی ٹیم نے 32 ہزار نرسوں کا سروے کیا تھا، جس کا نتیجہ یہ تھا کہ ’جلدی بیدار‘ ہونے والوں میں چار سال کے اندر اندر ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ 27 فیصد تک کم دیکھا گیا تھا۔

اس مطالعے میں اگرچہ لاکھوں افراد شامل تھے لیکن 85 ہزارافراد کو ایک ہفتے تک نیند کا ریکارڈ رکھنے والے آلات پہنائے گئے اور ان سے کہا گیا کہ وہ اپنی نیند کم کر دیں ، اس دوران معلوم ہوا کہ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل بیدار ہونے والے افراد میں ڈپریشن کا خدشہ 23 فیصد تک کم ہو گیا تھا اور اسی طرح رات ایک بجے کے بجائے گیارہ بجے نیند کے لئے لیٹنے کا عمل بھی ڈپریشن کو کم کرسکتا ہے۔

ماہرین یہ کہتے ہیں کہ جلد بیدار ہونے سے دن کی روشنی ملتی ہے جس کا اثر جسمانی ہارمون پر پڑتا ہے اور اس سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور ڈپریشن کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر