
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لئے آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔
آئی سی سی ذرائع کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جبکہ ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہو گا اور فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔
[amazonad category=”Electronics”]
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے لئے باضابطہ طور پر لکھنا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا میزبان بھارت ہے۔
ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے پہلے راونڈر کے میچز متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہوں گے جبکہ سپر 12 مرحلے کے میچز 24 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور تیس میچز ہوں گے۔
یکم جون کو آئی سی سی نے بھارتئ بورڈ کو جون کے آخر تک وینیوکے بارے میں بتانے کا کہا تھا۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث انڈیا میں ورلڈ کپ انعقاد ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News