Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں،وزیر خارجہ

Now Reading:

ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں،وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں “ایف ایم پورٹل” کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے وژن ایف او کے تحت وزارتِ خارجہ میں بہت سے اقدامات اٹھائے گئے، ایف ایم پورٹل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے بہت سے سفارت خانوں کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے، اس وقت نو ملین سے زیادہ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ آج کے اس دور میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہتر خدمت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو فیصلہ سازی میں شمولیت کا حق دینا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے اور اس حوالے سے قانون سازی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیجیٹل روشن پاکستان سے بہت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے، ہم دوہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن میں شمولیت کا حق دینا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم ابتدائی طور پر اس “پورٹل” کو پانچ مشنز میں رایج کر رہے ہیں، بہت جلد ہم اسے تمام مشنز میں رایج کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں اس پی ایم پورٹل کی خود نگرانی کروں گا اور اس پورٹل کا مقصد ڈیجیٹائزیشن کے فروغ کے ذریعے کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے۔

ایف ایم پورٹل کی تعارفی تقریب میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر