
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ افسوس غیرسیاسی لوگ بڑےعہدوں پر بیٹھے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے بول نیوز کے پروگرام بس بہت ہوگیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو یوسی ناظم نے نہیں بن سکتا تھا وہ وزیر بن گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جمہوریت کی بہتری کیلئے حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
اویس قادر شاہ نے یہ بھی کہا کہ وفاقی بجٹ کو عوام دوست نہیں کہا جاسکتا، ایک ترین انھیں حکومت میں لایا اور دوسرے نے بجٹ بناکردیا
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ ای ووٹنگ پر شہبازشریف کے اعتراضات درست ہے۔
اویس قادر شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ای ووٹنگ کی حمایت کرتے ہیں لیکن حکومت اعتماد میں لے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ووٹنگ سسٹم پاکستان میں نہیں آسکتا، الیکشن اصلاحات پر وزیراعظم کو اپوزیشن سے بات کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News