
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب فیس نہیں کیس دیکھتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ملتان کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت کرتےہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن ہی پاکستان میں تمام مسائل کی جڑ ہے۔
جاوید اقبال نے کہا کہ عالمی جی ڈی پی کا سالانہ پانچ فیصد کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے اور کرپشن دنیا کو سالانہ دو اعشاریہ چھ ٹریلین ڈالر نقصان پہنچاتی ہے
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، نیب کرپشن کے خلاف جدوجہد کو ترجیح دیتا رہے گا۔
جاوید اقبال کا یہ کہنا تھا کہ نیب کا تعلق کسی فرد یا سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کرپشن کی شکل میں ایک چیلنج کا سامنا ہے، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے نیب قانون کے مطابق نمٹے گا۔
واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
جاوید اقبال نے مزید کہا تھا کہ ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News