کراچی چڑیا گھر کا ببر شیر اپنی طبعی عمر پوری ہونے پر فوت ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر کا بوڑھا شیر منگل کے روز حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے فوت ہوا۔
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ببر شیر کی دل کی شیریانوں میں وافر مقدار میں چربی کی موجودگی دل کے دورے کا سبب بنی جس کے باعث شیر فوت ہوگیا۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق ببر شیر کی زیادہ سے زیادہ طبعی عمر 18 سال ہوتی ہے۔
ضلعی انتظامیہ ضلع شرقی اور سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ 2017ء میں غیرقانونی طور پر کراچی لائے گئے 2 ببر شیر ضبط کئے تھے جنہیں کراچی چڑیا گھر میں رکھوایا گیا تھا۔
واضح رہے یہ شیر اپنی طبعی عمر کے اختتام پر تھے ان میں ایک شیر جنوری 2018ء میں فوت ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
