Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیزی سے بڑھتے ہوئے سفید بالوں کو روکنا اب ممکن ہے، تحقیق نے بتادیا

Now Reading:

تیزی سے بڑھتے ہوئے سفید بالوں کو روکنا اب ممکن ہے، تحقیق نے بتادیا

سائنس سے ثابت ہوا ہے کہ ذہنی تناؤ سے بالوں کے سفید ہونے کا عمل بہت تیز ہوجاتا ہے لیکن اچھی خبر یہ ہے کہ تناؤ کم کر کے بالوں کو تیزی سے بوڑھا ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔

کولمبیا یونیورسٹی کے ویگی لوس کالج آف فزیشن اینڈ سرجن سے وابستہ ماہرین نے پہلی مرتبہ بہت بڑی تعداد کے ثبوت پیش کئے ہیں جو نفسیاتی تناؤ اور بالوں کے سفیدی کا تعلق بیان کرتے ہیں، لیکن سائنسدان یہ جان کر حیران رہ گئے کہ جیسے ہی تناؤ کم ہوتا ہے تو بالوں کی سیاہی لوٹ آتی ہے۔

[amazonad category=”Mobile”]

یہ تحقیق کولمبیا یونیورسٹی کے نفسیات داں، مارٹِن پیکارڈ اور ان کے ساتھیوں نے کی جس میں پرانے سفید یا بھورے بالوں کو دوبارہ جوان رنگت کے درجے تک لوٹانے کے نئے ثبوت ملے ہیں اس سے بالوں کی سفیدی دور کرنے اور دماغی تناؤ کو سمجھنے میں مدد مل سکے گی ۔

اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے جب بالوں کی جڑ کھال کے نیچے ہوتی ہے تو نفسیاتی دباؤ کے ہارمون اس پر اثر ڈالتے ہیں اور یہ عمل مستقل ہوجاتا ہے اور سفید بال ہی نمودار ہوتے رہتے ہیں۔

Advertisement

اسے مزید سمجھنے کے لیے تحقیق میں شامل سائنسدان ، ایلیٹ روزنبرگ نے بالوں کے افقی اور عمودی ٹکڑے کئے جسے سلائسنگ کہتے ہیں پھر ان ٹکڑوں کا تفصیلی مطالعہ کر کے ان کے سفید ہونے کا عمل نوٹ کیا۔

واضح رہے کہ ہر ٹکڑے کی لمبائی ایک ملی میٹر کے بیسویں حصے کے برابر تھی یعنی ایک گھنے میں ایک بال اوسطاً اتنا ہی بڑھتا ہے۔ اس طرح کل 14 رضاکاروں کے بال جمع کئے گئے اور ان سے دماغی تناؤ کے بارے میں بھی پوچھا گیا ،ہر رضاکار سے دن اور ہفتے میں تناؤ کی شرح کو مختلف پیمانوں سے بھی ناپا گیا ہے اور انہیں ایک ڈائری میں درج کرنے کو کہا۔

اس دوران انکشاف ہوا کہ بعض افراد کے سفید بال دوبارہ اصل رنگت کی جانب لوٹ آئے اور جب تناؤ کی ڈائری سے اس کا موازنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس عرصے میں وہ ذہنی تناؤ کے کم تردرجے کے شکار تھے۔

اس کے علاوہ پانچ رضاکار ایسے تھے جو چھٹیوں پر تھے اور آرام کررہے تھے،اس دوران تناؤ کم ہونے سے ان کے سر کے جو بال آئے وہ سفید کی بجائے اصل رنگت کے برآمد ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر