پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عمران اشرف کی اہلیہ نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرن اشفاق نے مداحوں سے بات چیت کے لیے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک سیشن رکھا۔
کرن اشفاق نے مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے۔
[amazonad category=”Auto”]

اس سیشن میں ایک صارف نے کرن اشفاق سےاداکار عمران اشرف کے ساتھ ان کی پہلی ملاقات کے بارے میں سوال پوچھا۔
کرن نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ذاتی باتیں اپنی ذاتی زندگی تک محدود رکھنا پسند ہے، میرا انسٹا گرام اکاؤنٹ صرف میک اپ اور اسٹائلنگ کے لیے ہے۔
ایک اور صارف نے کہا کہ لگتا نہیں ہے کہ کرن عمران اشرف کی بیوی ہیں کیونکہ نہ تو کبھی ساتھ ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی پوسٹ کرتے ہیں۔
کرن نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم گھر میں ساتھ ہوتے ہیں، انسٹاگرام ہماری پوری دنیا نہیں ہے۔

جبکہ صارف کی جانب سے عمران اشرف اور کرن اشفاق کو انسٹاگرام لائیو سیشن میں ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

کرن نے مزید کہا کہ جب ہم ساتھ ہوتے ہیں تو کوشش ہوتی ہے کہ ہاتھوں میں فون نہ ہو، تب صرف روہم ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار عمران اشرف نے ماڈل کرن اشفاق سے 2018ء میں شادی کی تھی۔
اس خوبصورت جوڑی کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ’روہم‘ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
