Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کی تیسری لہر کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، سراج الحق

Now Reading:

مہنگائی کی تیسری لہر کورونا سے زیادہ خطرناک ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کی تیسری لہر کورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جھوٹ کا سونامی عوام کی زبوں حالی اور زمینی حقائق کے سامنے دم توڑنے والا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی حکومت کے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے یوٹرن کا سلسلہ جاری ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ مصنوعی اعشاریے ملکی معیشت کے لیے وینٹی لیٹر کے سوا کچھ بھی نہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی و بے روزگاری کا طوفان آیا جس سے عوام دو وقت کی روٹی سے تنگ ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقیقی معنوں میں خوشحالی کی طرف سفر ہوتا تو ہوائی اڈے اور شاہراہیں گروی رکھنے پر غور کی نوبت نہ آتی۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیرخزانہ کی طرف سے ایسی تمام تجاویز کی مذمت کرتے ہیں، وزیرخزانہ ملک کے لیے نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کے لیے کام کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت اشیائے ضروریہ، گیس ، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کر ے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر