Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کے غلط فیصلے سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا ہے، وزیرخزانہ

Now Reading:

ن لیگ کے غلط فیصلے سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا ہے، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ کے غلط فیصلے سے ملکی معیشت کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ٹیکس بیس کو بڑھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی ،4 ہزار 700 ارب کا ٹیکس ہدف پورا کریں گے۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کو پتہ ہے اسحاق ڈار نے معیشت کے ساتھ کیا کیا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں قرضے لے کر معیشت کو بہتر دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ن لیگ دور میں روپے کو مصنوعی طریقے سے مستحکم رکھا گیا۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ مجبوراًموجودہ حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے اضافی ٹیرف لگانے پڑے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باوجود حکومت اقتصادی شرح نمو 4 فیصد تک لے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پاور منصوبوں میں پلاننگ نہیں کی تھی ،ہمارا ہدف ہے کہ ٹیکس ریونیو ہرسال 20 فیصد بڑھائیں۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ اگلے مالی سال میں ملکی اقتصادی شرح نمو 5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار جو کچھ کر گئے اسے موجودہ حکومت نے بھگتا،ہم کیپسٹی پیمنٹ دے دے کر تھک گئے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے نئے بجٹ کو 140 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کو کہا جس کو ہم نے نہیں مانا،آئی ایم ایف نے شرح سود 13.25 فیصد کرنے کے لئے ہماری کنپٹی پر بندوق رکھی تھی.

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ معاشی ٹیم نے ان سے مذاکرات کیے لیکن انہوں نے ہماری معاشی ٹیم کی بات نہیں مانی۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ 1500 ارب روپے قرضے پر شرح سود ہوگی تو پالیسی ریٹ کی وجہ سے 500 ارب مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل 30 روپے تک لے گئے جبکہ اب ہم نے پیٹرولیم لیوی کو 2 سے 3 روپے کردیا ہے۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ ختم نہیں ہوگا بلکہ جاری رہے گا ،آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ بجلی اور گیس کے نرخ نہیں بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ کم ہورہا ہے مزید کم کرنے کے لئے اقدامات بھی کریں گے۔

Advertisement

وزیرخزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لئے 40 لاکھ خاندانوں کو گھر اور صحت کارڈ سمیت ہنر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر