
پاکستانی یوٹیو بر مبشر صدیق ایک بڑی گوشت کی ران کا روسٹ بنایا ، لیکن یہ روسٹ انہوں نے زمین میں ایک بڑا گڑھا کھود کر بنایا۔
تفصیلات کے مطابق یہ گڑھا روایتی کنویں کے انداز میں کھودا گیا لیکن یہ کنویں سے بہت چھوٹا ہے۔
گوشت کی بڑی ران کو سب سے پہلے ٹیوب ویل کے پانی سے اچھی طرح دھویا اور پھر اس ران کو دونوں طرف سے گہرے کٹ لگائے اور پھر اس ران کو روسٹ کے انداز میں بنانا تھا تو اس لیے پھر روسٹ کے مصالحے کی تیاری شروع کی گئی۔
اس مصالحے کی تیاری میں سب سے پہلے لہسن،ادرک ، پودینے کے چند پتوں اور ہری مرچ کو کوٹ کر انکا پیسٹ بنا لیا گیا اور اس کے بعد حسب ضرورت نمک،دہی،لال مرچ،کالی مرچ، ہلدی اور نمبو ڈالا گیا۔
[amazonad category=”Electronics”]
بعد ازاں اس مصالحے کو گوشت کی ران پر لگائے گئے کٹ کے اندر اور باہر اور ران کے دونوں طرف لگا دیا گیا۔
اور پھر ران کو 4 گھنٹوں کیلئے گہرے گڑھے میں ایک اسٹینڈ کی مدد سے رکھ دیا گیا اور اوپر سے اس گہرے گڑھے کی مناسبت سے ایک ڈھکن کی مدد سے ڈھک دیا گیا۔
اس کے بعد اس ڈھکن کے اوپر آگ جلا دی گئی ، مزید یہ کہ 4 گھنٹوں کے بعد جب ران کو باہر نکالا گیا تو یہ بہت لذیذ تھا اور بلکل ایسے معلوم ہو رہا تھا کہ کسی اصل اوون میں اسے روسٹ کیا گیا ہے۔
پاکستانی یوٹیو بر مبشر صدیق نے اس گڑھے کو “مٹی کے اوون “کا نام دیا ہے ۔
واضح رہے کہ مبشر صدیق نامی یوٹیوبر دنا بھر میں بہت مشہور ہیں اور اس وقت انکے چاہنے والوں کی تعداد انکے یوٹیب چینل پر 3 عشاریہ 8 ملین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News