
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزارت قانون میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت قانون کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے وزارت قانون ان کے ساتھ ہے۔
فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ وزارت قانون میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں، کسی کے مذہب اور فرقے سے فرق نہیں پڑتا۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کوئی ایسا کام نہیں کرنا جو آئین و قانون اور بنیادی حقوق کے خلاف ہو، شہریوں کی داد رسی صرف قانون بنانے سے نہیں بلکہ قانون کی عمل داری سے ہوگی۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ اچھی قانون سازی میں بار ایسو سی ایشنز وزارت قانون کا ساتھ دے۔ وزارت قانون اور پارلیمنٹ قانون بناتی ہے اور بنابھی رہی ہے لیکن عمل داری بار یا بینچ سے ہوگی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News