Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرنے والا ہے، مولانافضل الرحمان

Now Reading:

عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرنے والا ہے، مولانافضل الرحمان

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرنے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی حال میں بھی حکومت کو برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں، پرامن اور مستحکم افغانستان کیلئے پیشرفت پرعملدرآمد ہونا چاہیے، الیکشن کے دوران امن کیلئے پولیس ہی کافی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پشاور میں فاٹا کے عوام کا معیارزندگی بہترکیا جائے، بجٹ میں فاٹا کیلئے 74 ارب کا پیسہ صرف نمائشی ہے، پشتون بیلٹ میں مذہبی جڑیں کمزور کرنے کیلئےعمران خان کولایا گیا، فاٹا کےعوام مظلومیت کے دور سے گزر رہے ہیں، فاٹا میں پرانا نظام ختم اور نئےنظام کا تجربہ ناکام نظرآرہا ہے، منصوبے کے تحت نئی نسل کو گمراہ کیا گیا ہے۔

مولانافضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی تائید کرتے ہیں، 29 جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا، عوامی صفوں کو ایک بار پھرمنظم کیا جائے گا، ہماراجمہوری ہتھیارعوام ہے، جدوجہد جاری رکھیں گے، حکومت کیخلاف جنگ جاری ہے اور جنگ ہم ہی جیتیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں 4 جولائی کو تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، 4 جولائی کوعوام فیصلہ کرے گی حکومت کومسترد کرچکے، پی ڈی ایم اپنے مؤقف پر قائم ہے، عوامی قوت کے ساتھ پی ڈی ایم کی تحریک جاری ہے۔

Advertisement

فضل الرحمان نے مزید یہ بھی کہا کہ دھاندلی کی پیداوار حکومت اسی طرح کے کارنامے انجام دے سکتی ہے، ہلڑبازی کاسلسلہ اب بلوچستان پہنچ گیا ہے، اوباش لوگوں کوپارلیمنٹ میں بٹھا کرایوان کی بےتوقیری کی گئی، بلوچستان ارکان اسمبلی کی ہڈیاں توڑی گئیں، بلوچستان اسمبلی کا دروازہ بکتربند گاڑی سے توڑا گیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا یہ بھی ہے کہ سیاست میں اداروں کی مداخلت قبول نہیں، پشاور میں ہم بات کس سے کریں؟ حکومت اس قابل نہیں کہ انکے ساتھ بیٹھ کر بات کریں، جس طرح ان کا رویہ ہے یہ لوگ باوقارمجلس میں بیٹھنے کے قابل نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر